مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے سینیر افسران نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ایک پٹیشن ارسال کی ہے جس میں حکومت پر زور دیا گیا ہے وہ غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے زندہ یا مردہ فوجیوں کی Â بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ میں ریزرو فوج کے سینیر افسران نے وزیراعظم کو ایک پٹیشن ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے فوجیوں کی زندہ یا مردہ واپسی کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی افسران نے غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی بازیابی میں ناکامی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ اپنا خصوصی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں ہدار گولڈن اور ارون شاؤل کو فوری طور پر بازیاب کرائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید فوجیوں کی بازیابی میں ناکامی سے عوام اور فوج میں سخت مایوسی پھیل رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فوجی افسران مغوی فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور یرغمال فوجیوں کی بازیابی کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی 51 روزہ جنگ کے دوران Â فلسطینی مجاھدین نے ایک گوریلا کارراوئی کے دوران دو اسرائیلی فوجیوں کویرغمال بنا لیا تھا۔ اس کےعلاوہ دو دیگر فوجی بھی فلسطینی مجاھدین کے ہاں قید ہیں۔ ان میں سے بعض کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کے زندہ Â ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔