مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ Â ماہ مارچ کے دوران 1782 صہیونی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمانوں کے تاریخی مقدس مقام کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 93 صہیونی فوجی وردیوں میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔ اس کےعلاوہ 327 صہیونی Â طلباء، 1358 صہیونی آبادکاروں اور 3491 عام سیاح قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق قبلہ اوّل پر صہیونی آباد کاروں کے دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ برس مارچ میں 960 صہیونی اشرار نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی تھی۔
مارچ کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران 12 محافظوں کو نام نہاد الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا اور انہیں عدالتوں میں جعلی الزامات کے تحت پیش کیا گیا۔
