مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے العیساویہ کے مکینوں نے Â دو روز قبل قصبے کے داخلی راستے پرمکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج نماز جمعہ ادا کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق العیساویہ قصبے کے سیکڑوں فلسطینی کسی جامع مسجد کی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بجائے قصبے کے داخلی راستے پر جمع ہوئے اوربہ طور احتجاج نماز جمعہ راستے میں ادا کی۔ اس موقع پر نماز جمعہ کی امامت مقامی فلسطینی رہنما محمد الداری نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بجائے آج یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ صہیونی بلدیہ کی طرف سے مکانات مسماری کی پالیسی، فلسطینیوں کو گھر تعمیر کرنے سے روکنے اور انہیں بے گھر کرنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکیں۔محمد الداری نے کہا کہ اہالیان العیساویہ نے اپنے بھرپور احتجاج اور راستے میں ہونے والی نماز جمعہ کیں شرکت کے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی مکانات کی صہیونی ظالمانہ پالیسی کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔ ہم فلسطینی شہریوں کے برسوں پرانے مکانات کو بغیر اجازت قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی پالیسی کے خلاف بھرپور طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ العیساویہ بیت المقدس کا گنجان آباد قصبہ ہے جس میں 22 ہزار فلسطینی آبادی ہیں۔ قابض صہیونی حکام اور اسرائیلی بلدیہ نے اہالیان العیساویہ پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ آئے روز ان کے بنے بنائے مکانات غیرقانونی قرار دے کرمسمارکیے جاتے ہیں۔