مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایٹان بن ڈیوڈ کو قومی سلامتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار’یسرائیل الیوم‘ کے مطابق بن ڈیوڈ کو کابینہ میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔ انہیں یعقوب نگال کی جگہ قومی سلامتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ نگال اس ہفتے اپنے عہدے سےریٹائرڈ ہوگئے تھے۔بن ڈیوڈ کا شمار حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے سرکردہ رہنماؤں اور بنجمن نیتن یاھو کے مقربین میں ہوتا ہے۔ اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے‘شاباک‘ کے قیام میں بھی بن ڈیوڈ کا کلیدی کردار سمجھا جاتا ہے۔ وہ فوج، انٹیلی جنس اور سیاسی شعبے کے اہم ترین عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
وہ اسرائیل کی ‘آل عال‘ نامی فضائی کمپنی وائس چیئرمین برائے سیکیورٹی امور، شاباک کے وائس چیئرمین اور قومی تحفظ اور دفاع کے لیے کام کرنے والی کمیٹیوں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج میں بھی بعض اہم عہدوں پر نئے تقرر اور تبادلے کیے گئے ہی۔ کرنل زیون رٹزون کو ’کفیر‘ بریگیڈ 900‘ کا نیا سربراہ مقررکیا ہے۔