جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں پندرہ سال قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی حکام نے گذشتہ روز رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پندرہ سال تک پابند سلاسل رہنے الے 40 سالہ محمد ابو طول کو گذشتہ روز رہا کیا گیا۔ ابو طول کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے الیامون قصبے سے ہے۔ابو طول کی رہائی کے بعد الیامون قصبے میں واقع اس کی رہائش گاہ پر شہریوں کی بڑی تعداد انہیں رہائی پر مبارک باد دینے جمع ہوگئی۔
خیال رہے کہ ابو طول کو صہیونی فوج نے انتاضہ الاقصیٰ کے اوایل میں حراست میں لے لیا تھا۔ اس کا تعلق تحریک فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے۔