• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین پر اسرائیلی ریاست کےناجائز تسلط کے خلاف قریہ قریہ احتجاج

جمعہ 31-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6613
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل 30 مارچ کو فلسطین میں قومی سطح پر’یوم الارض‘ منایا گیا۔ یوم الارض کی مناسبت سے فلسطین بھر میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاست کے ناجائز اور غاصبانہ تسلط کے خلاف مظاہرے، جلسےجلوس اور ریلیاں نکالیں۔ کئی علاقوں میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان تصادم ہوا۔ صہیونی فورسز نے نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کےنتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ ریلیوں میں شریک نقاب پوش شہریوں نے صہیونی فوج اور پولیس پر سنگ باری کی اور پٹرول بموں سے حملے کیے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز غرب اردن کے مختلف شہروں مین ’یوم الارض‘ کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں پر  صہیونی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیوں، لاٹھی چارج اور صوتی بموں سے حملے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین میں کل 30 مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے قریہ قریہ احتجاجی جلوس اورریلیاں نکالیں۔

اکتالیس ویں یوم الارض کے سب سے بڑے جلوس غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم اور شمالی شہر نابلس میں نکالے جن میں ہزاروں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین پرناجائز اسرائیلی قبضے کے خلاف نعرے درج تھے۔

یوم الارض ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی قائدین نے صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی کاولونیوں کا قیام ارض فلسطین پر قبضے اور ناجائز تسلط کو مستحکم کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہے۔

بیت لحم مین فلسطینی مذہبی سیاسی جماعتوں کی اپیل پر نکالی گئی ایک ریلی میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ ریلی آرتھوڈوکس کلب سے شروع ہوئی اور بیت جالا سے ہوتے ہوئے کریمزان کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر ریلی میں شریک فلسطینی شہریوں نے فلسطین پر ناجائز اسرائیلی قبضے کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین پر اسرائیلی ریاست کےناجائز تسلط کے خلاف قریہ قریہ احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.