رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی کارٹونسٹ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود کارٹونز اور قیمتی پینٹنگز قبضے میں لے لیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج نے مغربی رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام پر واقع فلسطینی کارٹونسٹ اسامہ نزال کے گھر پر دھاوا بولا۔ صہیونی فوج نے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور تیار کردہ کارٹونز چھین لیے۔اسامہ نزال نے اسرائیلی فوج کے دھاوے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں توڑپھوڑ کی اور تیار کردہ پینٹنگز اور خاکے چھین لیے۔