غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 19 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی جیل’رامون‘ میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے’ریڈ کراس‘ Â کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے 19 شہریوں Â نے اسرائیلی’ رامون‘میں قید 9 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے ریمون پہنچے تھے۔