• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حزب اللہ کی جانب سے فلسطينی رہنما كے قتل كی مذمت

اتوار 26-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6558
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حماس كے رہنما ‘مازن فقہا’ كے قتل کی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غاصب صہيونی حکومت اس حملے ميں ملوث ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے اپنے ايک بيان ميں مازن فقہا كي شہادت پر ان كے لواحقين، فلسطينی عوام اور حماس تنظيم كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ حماس کے رہنما كا قتل فلسطينی سرزمين پر صہيونيوں كے ناجائز قبضے كے تسلسل كی علامت ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ فلسطين كي مكمل آزادی تک صہيونوں كے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ جمعہ كو صیہونی دہشتگردوں نے غزہ كے علاقے تل الہوی ميں حماس كے مشہور رہنما مازن فقہا كو شھید كرديا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام کمانڈر مازن فقہا کی قاتلانہ حملے میں شہادت سنگین جرم ہے۔ فقہا کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مازن فقہا کے قتل میں صہیونی خفیہ ادارے ملوث ہوسکتے ہیں۔ حماس اور حزب اللہ کے دشمن ایک ہیں۔ یہ بات حتمی ہے کہ جس دشمن نے فقہاء کو اس کے شہر سے بے دخل کیا وہی اس کی شہادت کا بھی ذمہ دار ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے فنگر پرنٹ اور مجرمانہ قتل اور بزلانہ حملے کا ثبوت ہیں۔

حماس تنظيم كی فوجی شاخ عزالدين قسام بريگيڈ نے كہا ہے كہ اس بزدلانہ كارروائی ميں ناجائز صيہونی حکومت ملوث ہے۔ قسام بريگيڈ کا كہنا تھا كہ صہيونی حکومت کواس قتل كی بھاری قيمت چكانی پڑے گی۔ ياد رہے كہ حماس كے 35 سالہ رہنما مازن فقہا 2011 ميں صيہونی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحزب اللہ کی جانب سے فلسطينی رہنما كے قتل كی مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.