غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ الشیخ احمد یاسین شہید نے جہاد اور حماس کے قیام سے تحریک آزادی فلسطین کی بنیاد رکھی۔ الشیخ احمد یاسین شہید کے آزادی کے پروگرام کے نتیجے میں انتفاضہ کا شعلہ روشن کیا اور قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کی بنیاد رکھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یحییٰ السنوار نے غزہ کی پٹی میں حماس کے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کی سابقہ رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنے جسم پر قدرت نہ رکھنے کےباوجود پوری قوم کے خادم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے تحریک آزادی فلسطین کے پروگرام کی بنیاد رکھی اور اپنے خون سے اس عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کا درس دیا۔الشیخ یاسین شہید کی رہائش گاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے السنوار نے کہا کہ فلسطینی تحریک آزادی کا سفر اسی گھر سے شروع کیا اور پورا فلسطین اس تحریک کا مرکز ہے۔
اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ، سیاسی شعبے کے ارکان خلیل الحیہ، روحی مشتہی اور دیگر موجود تھے۔