• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا امکان

پیر 20-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5889
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے حکمراں اتحاد نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حکمراں اتحاد کے سربراہ ڈیوڈ پیٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمراں اتحاد میں شامل بعض جماعتوں کے رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات سے لگتا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کسی بھی وقت اعلان کیا جاسکتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکمراں اتحاد کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار ایک مذہبی تقریب سے خطاب میں کیا۔ مقبوضہ فلسطینی شہر حیفا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت لیکوڈ کسی ایک جماعت کی رائے سب پرمسلط نہیں کرے گی۔ اگر دیگر سیاسی جماعتوں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا تو کسی بھی وقت انتخابات کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

ڈیوڈ پیٹن کا کہنا ہے کہ حکمراں اتحاد میں شامل’جیوش ہوم‘ اور ’کولانو‘ کا خیال ہے کہ حکومت انہی دو جماعتوں کے بل بوتے پر قائم ہے۔ وہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل میں کیے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے میں کہا گیا ہے کہ اگر آج اسرائیل میں دوبارہ انتخابات ہوتے ہیں تو موجودہ حکمراں اتحاد مل کر بھی 60 سے زائد نشستیں حاصل نہیں کرسکے گا۔

سروے جائزے کے مطابق لیکوڈ کی متوقع نشستیں 30 سے کم ہو کر 22 پر آجائیں گی۔’کولانو۔ کلنا‘10 سے کم ہو کر 7 پر آسکتی ہے۔

جیوش ہوم کی نشستیں بڑھ سکتی ہیں جو 8 کے بجائے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی ہے تاہم اگر وہ نیتن یاھو سے اتحاد برقرار رکھے گی تو اس کی نشستیں بھی کم ہوسکتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا امکان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.