• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کے لیے اس کا بھاری بجٹ تیار

اتوار 19-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5887
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری اور توسیع پسندی کے لیے قابض صہیونی ریاست نے خطیر رقم کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سنہ 2017 کے مالی سال کا بجٹ بیت المقدس میں اسرائیلی قبضے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا بجٹ قرار دیا جاتا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام ’دفاع اراضی و مزاحمت صہیونی آباد کاری‘ کے سرکاری دفتر کی طرف سے جاری کردہ  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس کی مقامی اسرائیلی حکومت نے 700 ملین شیکل کا بجٹ منظور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ یہ بجٹ ایک ایسے وقت میں منظور کیا جا رہا ہے جب صہیونی ریاست مشرقی بیت المقدس پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے پر ’سلور جوبلی‘ کی تقریبات منا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی بلدیہ نے بیت المقدس میں بھاری رقوم پلاننگ اور تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق اگلے کچھ عرصے کے دوران 11  ہزار نئے مکانات کی تعمیر کی تجویز زیرغور ہے۔ اس دوران صہیونی کالونیوں کے 24 نئے نقشوں کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ بیت المقدس میں 5 ملین مربع میٹر رقبے پر کمرشل اور تجارتی مقاصد کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر  تعمیرات شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین نیر برکات نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ وہ القدس کی سلور جوبلی کے موقع پر بڑی تعداد میں تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

رپورٹ میں بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری اور توسیع پسندی کا ذمہ دار صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ نیتن یاھو اور ان کی انتہا پسند حکومت بیت المقدس کی اراضی پر اپنا غاصبانہ تسلط مضبوط کرنے کے لیے خطیر رقوم کے بجٹ منظور کررہی ہے۔ بیت المقدس پر صہیونی ریاست کا قبضہ مستحکم کرنے کے لیے پوری صہیونی ریاستی مشینری سرگرم ہے۔ صرف بیت المقدس ہی نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے حال ہی میں شمالی رام اللہ میں بیت ایل صہیونی کالونی کے گرد دیوار فاصل کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کے لیے مزید 6۔18 کروڑ ڈالر کی رقم مختص
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.