مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی شرپسندوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر دھاووں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز صہیونی شدت پسند مذہبی لیدر ’موشے ویگلین‘ کی قیادت میں 35 صہیونی شرپسندوں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے اندر داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے صہیونی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قبلہ اوّل پر دھاوے بولنے والے صہیونی اشرار میں متعدد Â صہیونی طلباء شامل تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں Â نے مسجد میں گھس کر مذہبی رسومات کی ادائیگی میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا۔
صہیونی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے مذہبی پیشوا موشے ویگلین نے قبلہ اوّل میں داخل ہونے مزعومہ ہیکل سلیمانی پر روشنی ڈالی اور یہودیوں کو تاکید کہ وہ مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا رہتے ہوئے ہیکل سلیمانی کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔