مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے بدھ کو علی الصباح بیت المقدس میں سرچ آپریشن کے دوران مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے جبل المکبر سے 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبل المکبر سے جدی خلیل شقیرات، عمر فراس رویضات، مثقال خالد شقیرات، احمد امین مشاھرہ، حسین بسام شقیرات، محمد عصام شقیرات، بشار بسام شیقرات، رئاس ابراہیم شقیرات کو حراست میں لے لیا۔ ان کی عمریں 17 سے 31 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔بدھ کے روز بیت لحم میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے پانچ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔