غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قائم اسلامی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تجربے اور تحقیقی مطالعے کی روشنی میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کاشت کی جانےوالی Â سبزیوں میں ’نیما کور‘ (مضر صحت اور انتہائی خطرناک اقسم کے کیڑے) سے پاک ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کی سبزیوں کے خواص کے حوالے سے محقق حمد اللوح نے حال ہی میں ’ایم اے‘ کلاس کے ایک مقالے میں بھی روشنی ڈالی ہے۔رپورٹ کے مطابق جامعہ الاسلامیہ میں سبزیوں میں پائے جانے والے خطرناک کیڑوں کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر یاسر النحال کی زیر نگرانی کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کاشت کی جانے والی سبزیوں اور بعض دوسرے علاقوں کی سبزیوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے پتا چلا کہ غزہ میں اگائی جانے والی سبزیاں ’نیما کور‘ نامی ایک خطرناک کیڑے سے محفوظ ہیں۔