بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں سوموار کے روز اسرائیلی فوجی دہشت گردوں نے اسکولوں کے فلسطینی طلباء پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی Â طلباء زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے تشدد کے ساتھ ساتھ ایک طالب علم کو حراست میں بھے لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں تقوع قصبے میں فلسطینی Â طلباء پر تشدد کیا۔ صہیونی فوجیوں نے نہتے طلباء پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔تقوع قصبے کے فلسطینی میئر تیسیر ابو مفرح نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے نہتے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوئے جب کہ صہیونی فوج نے سترہ سالہ طالب علم محمد سلیم البدن کو حراست میں لے لیا۔