• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہزاروں فلسطینیوں کا محمود عباس کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

منگل 14-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6411
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون کے رد عمل میں فلسطینی عوام میں شدید اشتعال اور غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈکواٹر اور جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے ہزاروں فلسطینی شہریوں نے عباس ملیشیا کی اسرائیل کے ساتھ جاری ’سیکیورٹی کورآرڈینیشن‘ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی شہری سخت مشتعل اور غم وغصے میں تھے۔ انہوں نے فلسطینی قوم کے خلاف دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے پر محمود عباس سمیت رام اللہ اتھارٹی کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے صدر محمود عباس کے ٹرائل ، اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی کورآرڈینیشن ختم کرنے اور مزاحمت کاروں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی بلاگر باسل الاعرج کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع ابلاغ نے گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو حالیہ برسوں کا سب سےبڑا جلوس قرار دیا۔

اس موقع پر اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ سعید نخلہ نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو فلسطینی اتھارٹی کے ماتھے پر بدنما داغ قرار دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روک دے ورنہ عوام اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتےہوئے اسےاپنے انداز میں روکیں گے۔

دیگر مقررین نے بھی فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل نوازی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ملیشیا کا سیکیورٹی تعاون فلسطینی قوم کی گردن میں ڈالا گیا موت کا پھندہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.