• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی افواج کا کریک ڈاؤن، خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت 14 فلسطینی گرفتار

جمعہ 10-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6356
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز بھی صہیونی افواج کا کریک ڈاؤن جاری رہا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مجلس قانون ساز کی خاتون رکن سمیرہ الحلایقہ سمیت 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات صہیونی فوج نے فلسطینی شہریون کے خلاف یہ کریک ڈاؤن ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب فلسطین سمیت دنیا بھر میں خواتین  کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں الشیوخ  میں واقع اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی خاتون رکن پارلیمنٹ سمیرہ الحلایقہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے الحلائقہ کو ہتھکڑیاں لگانے کے بعد ان کی آنکھوں پر پٹی باندھی۔ ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط کیا اور اس کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سمیرہ الحلایقہ کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ تحریک فتح کے رہنما مروان البرغوثی، پیپلز فرنٹ کے احمد سعدات اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے آٹھ ارکان خالد طفش، انور زبون، سمیرہ الحلایقہ، محمد ابو طیر، حسن یوسف، محمد جمال النتشہ، عزام سلھب اور احمد مبارک شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں تلاشی کے دوران تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی شہری مہدی مرعی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے اہل خانہ کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے المرعی کو فوج کےحوالے نہ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسرائیلی فوج مھدی المرعی کو تلاش کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی شہر نابلس سے دو سابق اسیران  جہاد نشاطہ اور عاصف تیم سمیت  تین شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ شہر کے مشرقی قصبے اللبن سے سلیمان محمد السید عویس کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ سے اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 31 سالہ محمود کائد ابو عدوان کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے نضال حسین کو جیت کالونی کی چیک پوسٹ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ادھر بیت المقدس میں تلاشی کے دوران سابق اسیران احمد مطیر، محمود اللوزی، جب کہ سلفیت سے ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی افواج کا کریک ڈاؤن، خاتون رکن پارلیمنٹ سمیت 14 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.