• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

جنوبی افریقا کے سفیر کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

بدھ 08-03-2017
in غزہ
0
0Pala6345
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں متعین جنوبی افریقا کے سفیر مکالیما میلوتگیزی نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کہا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا کےعزت مآب سفیرکا غزہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے غزہ میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کےسفیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیل کے جنگی جرائم، غزہ کی ناکہ بندی، بیت المقدس کو یہودیانے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری ریاستی دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنوبی افریقا کے سفیر نے حماس رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے جائز حقوق کی حمایت میں عالمی سطح پر سفارتی اور سیاسی مساعی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔ فلسطین کے بارے میں جو پالیسی جنوبی افریقا کے سابق لیجنڈ رہنما آنجہانی  نیلسن منڈیلا نے جو پالیسی ترتیب دی تھی حکومت اس پر بدستور قائم ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجنوبی افریقا کے سفیر کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.