بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پراسیکیوٹرجنرل نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے گیارہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت لحم شہر میں قائم ’عایدہ‘ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی گیارہ فلسطینی نوجوانوں پر سنگ باری، صہیونی آباد کاروں پر پٹرول بم پھینکنے اور مزاحمتی کاروائیوں کے جرم میں فرد الزام عائد کی گئی ہے۔ فرد جرم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں میں آٹھ کم عمر بچے شامل ہیں۔ان تمام فلسطینیوں کو حال ہی میں غرب اردن سے مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ پٹرول بموں، سنگ باری کے ساتھ ساتھ شمالی بیت لحم میں ’راحیل‘ ٹاور پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرد جرم کا سامنا کرنے والے گیارہ فلسطینی نوجوانوں نے اپنی اسکولوں کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد صہیونی آبادکاروں پرحملوں کی کا سلسلہ شروع کیا تھا جو صہیونی آباد کاروں اور فوج کے لیے سیکیورٹی ریسک بن چکے تھے۔