• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کو تنہا کرنے کے لیے مصنوعی جزیرے کی اسرائیلی سازش

بدھ 08-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6340
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کے ساحلی علاقے غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی ریاست کے ایک انتہائی خطرناک منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے اور بتایا ہے کہ صہیونی ریاست غزہ کو فلسطین سے الگ تھلگ کرنے کے لیے ایک مصنوعی جزیرے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت مواصلات نے حکومت کے سامنے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی اہمیت کم کرنے اور اسے فلسطین سے الگ تھلگ کرنے کے لیے ایک مصنوعی جزیرہ تعمیر کیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز نے وزیراعظم نیتن یاھو کے سامنے غزہ کی پٹی کے بالمقابل مصنوعی جزیرے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بھی اس تجویز سے اتفاق کیا گیا ہے اور عالمی ماہرین کی نگرانی میں اس کی فزییبلیٹی رپورٹ تیار کرنے پرغورکیا جا رہا ہے تاکہ غزہ کو فلسطین اور عالمی برادری سے الگ کیا تھلگ کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی کے حوالے سے عجلت میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی نئے انسانی بحران یا جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ جنگ اور انسانی بحران ایک ساتھ درپیش ہوں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیر مواصلات کے پلان کے مطابق مصنوعی جزیرہ آٹھ مربع کلو میٹر پر محیط ہوگا۔ مصنوعی جزیرے کے لیے پانی کے اندر اس کا انفرا اسٹرکچر بچھایا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کو تنہا کرنے کے لیے مصنوعی جزیرے کی اسرائیلی سازش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.