• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی کو ’فیس بک‘ استعمال پر ایک سال قید کا حکم

منگل 07-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6333
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک عدالت نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزام میں ایک سال قید کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی فلسطین کےشہر حیفا میں قائم ایک اسرائیلی عدالت نے سوموار کو 20 سالہ فلسطینی خالد مواسی کو ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ خالد مواسی کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے عبلین قصبے سے ہے۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر نے اس پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی سپورٹ کرنے اور سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزامات کے تحت فرد جرم پیش کی تھی۔

’قدس پریس‘ کے مطابق خالد مواسی کو اس کے وکیل اور اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کے درمیان طے پائے معاہدے کے بعد ایک سال قید کی سزا کا حکم دیا۔

اسرائیلی عدالت میں عائد کی گئی فرد جرم میں خالد مواسی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپنے ’فیس بک‘ اور انسٹا گرام پر اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز مواد پوسٹ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے حماس کی حمایت میں بھی بلاگ لکھے تھے۔

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں 150 فلسطینیوں کو حراست میں لے کران کے خلاف نام نہاد مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت سے فلسطینی کو ’فیس بک‘ استعمال پر ایک سال قید کا حکم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.