غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کےایک بڑے تھینک ٹیک کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے فروغ کی ایک نئی اور منفرد کوشش کی گئی جس کے تحت فلسطینی یوتھ اور قبائلی عمائدین کے ایک وفد کو قاہرہ مدعوکیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشرق الاوسط اسٹڈی سینٹر کی طرف سے مصری اور فلسطینی قوموں کے درمیان جذبہ خیر سگالی کے فروغ کے لیے فلسطینی نوجوانوں اور قبائلی رہ نماؤں کے ایک وفد کو مدعو کیا تھا۔ فلسطینی وفد مصری تھینک ٹینک کی دعوت پر گذشتہ روز قاہرہ پہنچ گیا ہے۔یہ وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے جہاں وہ الشرق الاوسط اسٹڈی سینٹر کی دعوت پر بحر احمر کے ساحلی سیاحتی علاقے شہر سویز میں ’العین السخنہ‘ (گرم چشمہ) میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرے گا۔
فلسطینی وفد کے دورہ مصر کے لیے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔ قاہرہ جانے والے فلسطینی وفد میں نوجوانوں کی نمائندہ تنظیموں اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔
خلیج سویز جانے والے فلسطینی جذبہ خیر سگالی وفد میں 172 فلسطینی شامل ہیں۔