مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی منظوری سے صہیونی فوج کے سیاسی و سیکیورٹی شعبے کا سربراہ تبدیل کرتے ہوئے جنرل عاموس گیلاد کی جگہ بریگیڈ زھر بلتی کو نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل عاموس گیلاد سنہ 2003ء سے اس عہدے پر فائز چلے آ رہے تھے۔ گذشتہ روز انہیں ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ بریگیڈیئر زھربلتی کو سیاسی و Â عسکری شعبے کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ جنرل عاموس گیلاد کا فوجی وسیاسی شعبے میں اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی،عرب ممالک اور امریکا کے ساتھ اسرائیلی مذاکرات میں اہم کردارادا کیا تھا۔ ان کے دور میں فلسطینی تنظیموں کے ساتھ اسیران کے تبادلے کا بھی سمجھوتہ کیا گیا۔