• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ، صحافی سمیت متعدد زخمی

اتوار 05-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6304
0
SHARES
0
VIEWS

قلقیلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ہفتے کے روز فلسطینیوں شہریوں کے ایک پرامن احتجاجی جلوس پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت دو شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کفر قدوم قصبے میں مقامی فلسطینی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین 14 سال سے بند شاہراہ کے کھولے جانے پر احتجاج کررہے تھے۔

مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک فلسطین سیٹلائیٹ چینل کے نامہ نگار احمد شاور بھی شامل ہے۔
دونوں زخمیوں کو درویش نزال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شتیوی نے بتایا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے تشدد کے استعمال کے بعد فلسطینی شہریوں نے بھی اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور صہیونی فوج پر پٹرول بموں سے حملہ کیا۔

ادھر فلسطین کے علاقوں النبی صالح، بلعین اور نعلین میں بھی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپرامن مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ، صحافی سمیت متعدد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.