• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی بچے کے قاتل صہیونی دہشت گرد کا مکان مسمار کرنے کا مطالبہ مسترد

ہفتہ 04-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6301
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرایع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی بچے کو زندہ جلا کر بے رحمی سے شہید کرنے کے مجرم اسرائیلی دہشت گرد کا مکان مسمار کرنے کا کوئی ٹھوس سبب موجود نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ریڈیو میں بتایا گیا ہے کہ حکام کی طرف سے اعلیٰ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ دو سال قبل بیت المقدس میں صبح کے وقت ایک فلسطینی لڑکے ابو خضیر کو تشدد اور زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث یہودی دہشت گرد کامکان مسمار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے قاتل کے جرم کی نوعیت اتنی شدید نہیں اور اس کے مکان کی مسماری کے لیے صہیونی عوام میں تائید نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ صہیونی دہشت گردوں نے دو سال قبل ماہ صیام میں نماز فجر کے وقت بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکے ابو خضیر کو اغواء کےبعد ہولناک تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زندہ جلا ڈالا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے ابو خضیر کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا ہے۔ ابو خضیر کے قتل کے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں نے قاتل کا مکان بھی مسمار کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم صہیونی حکام نے یہ مطالبہ بے معنی قرار دے کر اسے مسترد کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.