غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں گذشتہ روز بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے بیت لاھیا میں توپ کے چھ گولے داغے گئے۔
صہیونی فوج نے ایک ہی جگہ پر دو بار گولہ باری کی۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی بارڈر فورس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے فائرنگ کی گئی تھی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے غزہ کی سرحد پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے توپ خانے سے گولے برسائے۔