• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

انتخابات میں غزہ کو نظرانداز کرنا قوم اور جمہوریت سے دشمنی ہے: حماس

جمعرات 02-03-2017
in حماس
0
0Pala6566
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں 13 مئی2017ء کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی اور غزہ کی پٹی کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کو انتخابی عمل میں نظرانداز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی اتھارٹی کی قوم اور جمہوریت سے دشمنی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی زیر قیادت قائم فلسطینی حکومت نے تیرہ مئی سنہ دو ہزار سترہ کو صرف مغربی کنارے کے شہروں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دی ہے۔

فلسطینی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں غزہ میں اس لیے انتخابات نہیں کرائے جا رہے کیونکہ حماس نے حکومت کے طے کردہ ضابطہ اخلاق کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے حکومتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی نے ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت غزہ کی پٹی میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مخصوص سیاسی گروپوں کو سیاسی فوائد پہنچانا، فلسطینیوں کے درمیان پہلے سے چلی آرہی بے اتفاقی کی خلیج کو مزید گہرا کرنا اور قومی سیاسی شراکت کے وضع کردہ فریم ورک پر عمل درآمد سے راہ فرار اختیار کرنا ہے۔

حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے کہا کہ غرب اردن میں بلدیاتی الیکشن منعقد کرانا اور غزہ کو نظرانداز کرنا جمہوری عمل کو برباد کرنا اور تحریک فتح کو سیاسی فوائد پہنچانا ہے۔ اس فیصلے سے فلسطینیوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات مزید گہرے ہوسکتے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کو چھوڑ کر صرف غرب اردن کے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو عوام بھی مسترد کردیں گے کیونکہ انتخابی عمل میں بعض علاقوں کو نظرانداز کرنا اور بعض میں خصوصی انتظامات کے تحت انتخابات کرانا جمہوریت دشمنی کا واضح ثبوت ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ ان کی جماعت فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے مگر فلسطینی اتھارٹی اور اس کے زیرانتظام حکومت من مانی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے عوام کے جمہوری حقوق کو پامال کررہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieانتخابات میں غزہ کو نظرانداز کرنا قوم اور جمہوریت سے دشمنی ہے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.