جنیواÂ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے حامی ممالک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پرتسلیم کریں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک ۔ فلسطین، اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں وہ فلسطینی مملکت کو تسلیم کریں۔محمود عباس نے خبردارکیا کہ فلسطین میں اسرائیلی قبضے کو مستقل کرنے ،صہیونی آباد کاری میں توسیع، فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی پر عالمی برادری کی خاموشی اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے اعلانات تنازع فلسطین کے حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
صدر محمود عباس نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس مقبوضہ علاقہ ہےجس پر اسرائیل نے ناجائز اور غیرقانی طور پرقبضہ جما رکھا ہے۔ یہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے اور اسے صہیونی ریاست میں مستقل طور پر شامل کرنے کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی مساعی بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں۔ بیت المقدس کے بغیرآزاد ریاست کا کوئی تصور نہیں۔