غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک ’اصلاح وتبدیلی‘ کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر محمود الزھار کو پارلیمانی پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کے پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت کے دیرینہ رہنما ڈاکٹر محمود الزھار کو پارلیمانی بلاک کا سربراہ چنا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھار آئندہ کے عرصے میں پارلیمانی پارٹی کے صدر محمد فرج الغول سیکرٹری، مشیر المصری ترجمان اور جمال نصار مالیاتی سیکرٹری منتخب کیے گئے ہیں۔
حماس کے پارلیمانی بلاک کے نو منتخب ترجمان مشیر المصری نے کہا کہ پارلیمانی بلاک کی قیادت کا چناؤ جماعت میں جمہوریت کو راسخ کرنے اور جماعت کے ارکان پارلیمان کے جمہوری کردار کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے حماس کے پارلیمانی بلاک کی سابقہ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور قانون سازی و سیاسی اور جمہوری عمل میں ان کی خدمات کو سراہا۔