نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی ایک جیل میں 71 روز سے زیر حراست فلسطینی فلسطینی سیاسی کارکن Â اور طالب علم پر عباس ملیشیا کے جلادوں کا وحشیانہ تشدد جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر ھمام فتاش کے اہل خانہ نے بتایا کہ آج سے 71 روز قبل عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو یونیورسٹی سے باہر نکلتے ہوئے اغواء کرکے غائب کردیا تھا۔ کئی روز کے بعد پتا چلا کہ اسے نابلس میں قائم ‘جنید‘ نامی حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں اس پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔اسیر کے اہل خانہ نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے ان کے بیٹے کو بے قصور ہونے کے باوجود جیل میں ڈال رکھا ہے۔ اس کا قصور صرف یہ ہے کہ اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ وہ جامعہ النجاح میں طلباء تنظیم اسلامک بلاک Â طالب علم ہے۔ اسے عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس ایجنٹوں نے اڑھائی ماہ قبل جامعہ النجاح سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔