سڈنی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) آسٹریلیا کے عوام نے صیہونی حکومت کے وزیر اعطم نیتن یاہو کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف مختلف شہروں منجملہ کینبرا، سڈنی اور میلبورن میں کئے جانے والے مظاہروں کے دوران شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینوں کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی پالیسیوں کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور اس ملک سے غاصبانہ قبضہ ختم کئے جانے کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے آسٹریلیا کے عوام اور روشن خیال شخصیات کا خیال ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے صیہونی وزیر اعظم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنے کی دعوت دے کر خود کو شرمندہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہریوں نے نیتن یاہو پر فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے بعد صیہونی وزیراعطم نیتن یاہو، گیارہ گھنٹے کی پرواز کے بعد سنگاپور سے آسٹریلیا پہنچے۔