• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین کے بارے میں تہران کانفرنس کی اہمیت سے متعلق صیہونیوں کا اعتراف

بدھ 22-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6175
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ذرائع ابلاغ نے، جو تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ تہران کانفرنس اس سے قبل کی کانفرنسوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع پیمانے پر منعقد ہوئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس جو منگل کو شروع ہوئی ہے، بے مثال رہی ہے جس میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے حکام اور خصوصی وفود سمیت اعلی سطح کے اسّی وفود نے شرکت کی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس کانفرنس میں ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے وجود کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کی ہے، رپورٹ دی ہے کہ اس میں شک نہیں کہ فلسطین کے بارے میں اس سے قبل کی کانفرنسوں کے مقابلے میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں منعقدہ چھٹی کانفرنس کے زیادہ وسیع اثرات مرتب ہوں گے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ تیسری انتفاضہ، صیہونی حکومت کے لئے ایک اور شکست پر منتج ہو گی اور عنقریب تاریخ سے صیہونی حکومت کا ناپاک وجود ختم ہو جائے گا۔

ان ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے فلسطینیوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے اور فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کو واجب قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے اسّی ملکوں کے حکام اور اہم شخصیات کی شرکت سے تہران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں چھٹی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل کے روز سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے عظیم خطاب سے شروع ہوئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین کے بارے میں تہران کانفرنس کی اہمیت سے متعلق صیہونیوں کا اعتراف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.