غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملٹری جوڈیشل کونسل کی ایک عدالت نےزیرحراست تین ملزمان کو اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مجموعی طور پر فوجی عدالت سے 14 ملزمان کو قید اورجرمانوں کی سزاؤں کے ساتھ تین ملزمان کو اسرائیلی کے لیے مخبری کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا۔عدالت کے حکم پر تین ملزمان جن کی عمریں، 48، 67 اور 44 سال ہیں کو صہیونی فوج کے لیے جاسوسی کے لیے پھانسی کی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔ سزائے موت پانے والے ملزمان پر دیگر الزامات کے تحت دشمن کے لیے جاسوسی، فلسطینی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور دشمن کے ساتھ راہ و رسم رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالت سے 44 سالہ ایک ملزم کو 6 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔ 31 سالہ ملزم کو 12 سال قید Â با مشقت اور 26 سالہ ملزم کو دو سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔