بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے ایک کثیرالاشاعت اور مقبول اخبار نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ لبنانی اخبار کی طرف سے تحریک فتح پر تنقید ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کل صدر محمود عباس رواں ہفتے بیروت کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنانی حکومت کے مقرب اخبار بالخصوص وزیر داخلہ الیاس المر ترجمان نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ تحریک فتح کا لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ’عین الحلوۃ‘ کیمپ میں پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کردار منفی رہا ہے۔ اس کیمپ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں بھی تحریک فتح کی طرف سے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس رواں ہفتے بیروت پہنچ رہے ہیں۔ لبنانی حکومت عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں سیکیورٹی سے متعلق ایک Â تفصیلی رپورٹ صدر عباس کے سامنے پیش کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ میں لبنانی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب Â افراد کی فہرست بھی مانگی جائے گی۔ اس کے ساتھ صدر عباس کو کہا جائے گا تحریک فتح کی دھڑے بندی کے نتیجے میں کیمپ میں اسلام پسندوں کو غلبہہ حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔