غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پالیمانی بلاک ’اصلاح وتبدیلی‘ کے دو سینیر ارکان عبدالناصر عبدالجواد اور سید ابو مسامح بھارت کے سات روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے پارلیمانی بلاک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ عبدالجواد اور سید ابو مسامح بھارت کے کامیاب دورے کے بعد واپس پہنچ گئے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے بھارت کی سیاسی قیادت، اسلامی تنظیموں کے رہ نماؤں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بھارتی دورے کے دوران ہر فورم پر مسئلہ فلسطین پر تفصیلی بریفنگ دی، صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں پر مظالم، اراضی پر غاصبانہ قبضوں، مقدس مقامات کی بے حرمتی، غیرقانونی صہیونی آباد کاری اور 10 سال سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ معاشی محاصرے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
دونوں فلسطینی ارکان پارلیمان نے بھارتی قیادت، سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین، فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی صہیونی ریاست کے ہاتھوں پامالی پر آواز بلند کریں۔
حماس کے ارکان نے بھارتی ارکان پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے سامنے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمان کا مسئلہ بھی پیش کیا۔ دونوں ارکان نے بتایا کہ کس طرح صہیونی ریاست فلسطینیوں کے پارلیمانی حقوق کو غصب کررہی ہے اور فلسطینی قوم کے منتخب نمائندوں کو پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے۔
فلسطینی ارکان پارلیمان نے دہلی میں رکن پارلیمنٹ تیاگی اور سنتوش بھرتی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ شنکر ایار سے حیدر آباد میں ملاقات کی۔ بھارتی ریاست ترنگانو کے Â وزیراعلیٰ محمد محمود علی اور کیرالہ میں کانگریس کے رکن شاھنواز سے بھی ملاقات کی۔
حماس رہنما نے بھارتی دورے کے دوران انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافتی برادری سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران بھارتی صحافی اجیت ساھی، مشہور اسلامی مفکر ظفرالاسلام خان، بھارت ۔ عرب رابطہ گروپ کے چیئرمین وقار احمد خان، اخیار روزنامہ ’سیاست‘ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر نواب خان اور اردو اخبار’ منصف‘ کے مدیر اعلیٰ اور مادیاھمم کے چیف ایڈیٹر سے بھی ملاقات کی۔
بھارت کے دورے کے دوران حماس کے ارکان پارلیمان نے جماعت اسلامی کے امیر مولانا محمود مدنی،نائب امیر مولانا جعفر محمد، کیرالہ میں جماعت اسلامی کے امیر الشیخ محمد کارا کنھو، مولانا جلال الدین عمری اور جماعت کے ارکان شوریٰ سے بھی ملاقات کی۔