مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں قائم صہیونی کالونیوں کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت ’تل ابیب‘سے ملانے کے ایک غیرمعمولی منصوبے پر کل اتوار سے کام شروع کردیا ہے۔ یہ منصوبہ اپنی مقررہ مدت سے چارہ ماہ قبل شروع Â کردیا گیا ہے۔ اس Â پانچ ارب ڈالر ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرای ٹی وی 2 کی رپورٹ میں تل ابیب سے غرب اردن تک زیرزمین سرنگوں کی کھدائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔30 میٹر زیرزمین سرنگوں کی کھدائی شروع کی گئی ہے۔ کل 12 کلو میٹر زیرزمین کھدائی کی جائے گی۔ تل بیب شہر، بنی باراک اور رمات گان صہیونی کالونی کے نیچے کھدائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز نےایک بیان میں کہا ہے کہ زیرزمین سڑکوں اور ریلوے لائن کی تنصیب کے لیے کھدائی کی 8 بھاری میشینیں غرب اردن روانہ کردی گئی ہیں۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی 31 جنوری 2017ء کو شائع کی گئی ایک رپورٹ میں بتا یا گیا تھا کہ حکومت نے غرب اردن کی تمام صہیونی کالونیوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے ملانے کے لیے پانچ ارب ڈالر کی لاگت سے زیرزمین سڑکوں اور ریلوے لائنوں کا ایک جال بچھانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اگلے چار ماہ میں اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔