برلن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے گذشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے ان کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور امریکی وزراء دفاع کی ملاقات جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ عالمی امن کانفرنس کے موقع پرہوئی۔اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کے مسئلے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین کی اپنے امریکی منصب سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔