• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 12 سیاسی کارکن گرفتار

جمعرات 16-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6090
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت 12 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب  کہ متعدد فلسطینیوں کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی آفیشل ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چھ سابق اسیران اور چار طلباء سمیت 11 سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے نابلس سے جامعہ النجاح کے طالب علم سعید بلال، سابق اسیر عبدالرحمان عکوبہ اور حذیفہ سلامہ کو ان کے گھروں سے حراست میں لے کر جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

طولکرم سے عباس ملیشیا نے صیدا کے مقام پر چھاپے کے دوران سابق اسیر حکمت محمود کو حراست میں لے لیا۔ اسے  دو ہفتے قبل بھی طلب کیا گیا تھا۔

طولکرم سے ایک دوسری کارروائی کے دوران جامعہ خضوری کے طلباء احمد عنتری اور یحییٰ نجم کو گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں کی گرفتاری ہاسٹل سے عمل میں لائی گئی جب کہ علاء زیدان کو اس کے گھر سے اٹھا کر حراستی مرکز پہنچا دیا گیا۔

طولکرم میں عباس ملیشیا نے سابق اسیر اور سیاسی رہنما محمد جمال السعدی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

طوباس سے صحافی عبداللہ بنی عودہ اور اریحا سے دو ہفتوں سے زیرحراست صحافی الساعی کو حراست میں لے رکھا ہے۔

گذشتہ روز عباس ملیشیا نے اریحا سے سابق اسیر محمد مسعد کو اس کی دکان سے حراست میں لے لیا۔ وہ پہلے بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں  قید رہ چکے ہیں۔

الخلیل شہر سے بیت امر سے عباس ملیشیا نے تقی الدین جوابرہ اور بیت لحم سے ایم الشیخ اور حسام الشیخ  کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 12 سیاسی کارکن گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.