قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانوی ذرائع ابلاغ نے مصری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قاہرہ میں متعین اسرائیلی سفیر سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر واپس چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب قاہرہ وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسے قاہرہ سے اسرائیلی سفیر کو واپس بلائے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں متعین اسرائیلی سفیر’ڈیوڈ گوبرین‘ کو گذشتہ برس کے آخر میں تل ابیب واپس بلا لیا گیا تھا، جس کے بعد وہ واپس قاہرہ نہیں آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے قاہرہ میں متعین اپنے سفیر، قونصل جنرل اور سفارت خانے کے ترجمان کو واپس بلا لیا ہے۔ انہیں واپس بلائے جانے کی وجہ انہیں ملنے والی دھمکیاں بتائی جاتی ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز نے صہیونی ریاست کے بعض عہدید Â داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب نے قاہرہ میں متعیّن اپنے سفیر ڈیوڈ گورین کو ان کی سکیورٹی کے حوالے سے لاحق تشویش کے پیش نظر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گورین اس وقت مقبوضہ بیت المقدس سے اپنے سفارتی فرائض انجام دے رہے ہیں اور اسرائیلی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ بہت جلد اپنے سفارتی فرائض کی انجام دہی کے لیے قاہرہ لوٹ جائیں گے۔