نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام ’محافظ فورس‘ کے اہلکاروں نے ایک سابق اسیر کو سیکیورٹی مرکز طلب کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں Â سعید بلال کے گھر پر چھاپہ مارا مگر گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ اس موقع پر عباس ملیشیا نے اہل خانہ کو ایک نوٹس دیا جس میں کہا گیا تھا کہ سعید بلال فوری طور پرخود کو حکام کے حوالے کردیں۔اسیر کے اہل خانہ نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے نوٹس کے مطابق سعید بلال مقامی مرکز میں پیش ہوئے تو عباس ملیشیا کے غنڈوں نے انہیں حراست میں لینے کے بعد اس کی باضابطہ گرفتاری کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دی ہے۔
یاد رہے کہ اسیر سعید بلال اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے کے ساتھ ساتھ متعدد بار فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی ایک سیاسی کارکن کے طور پر قید کاٹ چکے ہیں۔ بلال کے والد بکر بلال اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےایک سرکردہ رہنما تھے جو دو سال قبل انتقال کرگئے تھے۔ بلال کے چار چچاؤں میں سے دو اسرائیلی جیلوں میں قید اور دو جلا وطن ہیں۔