بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مندوب اسامہ حمدان نے دارالحکومت بیروت میں ناروے کی خاتون سفیر لین لینڈ سے ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ناروے کی خاتون سفیرہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں حماس رہنما نے انہیں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطین میں صہیونی آباد کاری، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی پٹی کے محاصرے سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر حال ہی میں فلسطینیوں کی نجی اراضی ہتھیانے کے ظالمانہ اسرائیلی قانون، مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات پر یہودی شرپسندوں کے حملوں اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے مندوب نے ناروے کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے پرلین لینڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔