مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں صہیونی آباد کاری میں تیزی لائیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیرالاشاعت اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا دائیں بازو کے مذہبی جماعتوں نے وزیراعظم نیتن یاھو پر زور دیا ہے کہ وہ غرب اردن کےعلاقوں میں صہیونی آباد کاری شدت لائیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکمراں جماعت نے ایک پٹیشن تیار کی ہے جس پر250 سینیر سیاسی رہنماؤں نے دستخط کیے ہیں۔ Â اس پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو غرب اردن اور وادی اردن میں صہیونی آباد کاری میں تیزی لائیں۔
اس پٹیشن میں فلسطینی ریاست کے مطالبے کو مسترد کردیا گیا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ’لیکوڈ‘ کے دستور کی روح کےمطابق پالیسی اپناتے ہوئے غرب اردن اور وادی اردن میں صہیونی آباد کاری میں تیزی لائیں۔