• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: اسرائیلی پولیس پرحملے کے الزام میں دو فلسطینی زیرحراست

پیر 13-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6045
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں فلسطینی پولیس اہلکاروں پر حملوں کی کوشش کے دوران گرفتار کیے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس میں شاہراہ ’الواد‘ سے دو فلسطینیوں کو حراست میں کے بعد  فوجی مراکز میں منتقل کیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فلسطینیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس پرانہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک بارڈر پولیس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو ’القشلہ‘ مرکز منتقل کیا گیا ہے جب کہ زخمی فوجی اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ادھر مسجد اقصیٰ کے باب المغاربہ داخلی دروازے کے قریب اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو اسرائیلی پولیس صہیونی شرپسندوں کے دفاع میں وہاں پہنچ گئی۔ اسرائیلی پولیس نے موبائل روم بھی مراکشی دروازے منتقل کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس: اسرائیلی پولیس پرحملے کے الزام میں دو فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.