رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مغربی قصبے 2724.5 دونم اراضی غصب کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے شاہراہ 443 کے بالمقابل بیت عورالفوقا میں ایک فوجی چوکی سے فلسطینیوں کو تقسیم کیے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی آبادی میں نوٹس پھینکے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بیتونیا اور اس کے اطراف کی 274.5 دونم اراضی فوجی مقاصد کے لیے جلد ہی استعمال میں لائی جائے گی۔ اس لیے مذکورہ اراضی پر موجود املاک کو مسمار کردیا جائے ورنہ فوج خود کارروائی کرکے انہیں مسمار کردے گی۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بیتونیا قصبے کی اراضی غصب کرنے کے لیے تیار کردہ نوٹس لوگوں کےگھروں کے قریب اور سڑک پر پھینکے۔