• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 9 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آئرلینڈ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے میں اسرائیل رکاوٹ بن گیا

جمعہ 10-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6003
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی ملک آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا عندیہ دینے پر اسرائیل سرگرم ہوگیا ہے اورصہیونی ریاست نے آئرلینڈ میں فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کی مساعی میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی پوری کوشش ہے کہ جس طرح سویڈن نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے آئرلینڈ اس طرح نہ کرے۔

اپنے اس مذموم مقصد کے لیے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں متعین اسرائیلی سفیر زئیو بوکیرنے اسرائیلی وزارت خارجہ کو ایک برقی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئرلینڈ کی حکومت نے طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گی۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست کی وزارت خاجہ کی طرف سے زئیو بوکیر کو جوابی مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ آئرلینڈ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کریں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے آئرش ہم منصب انداکینی کو ٹیلیفون بھی کیا ہے جس میں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں۔

اسرائیلی سفیر نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو آئرلینڈ میں تسلیم کیے جانے کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنا سفارتی اور سیاسی اثرو روسوخ استعمال کرے۔ نیز امریکا کے ذریعے بھی ڈبلن حکومت پر دباؤ ڈلوائے۔

خیال رہے کہ یورپی ملک سویڈن نے اکتوبر 2014ء کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا تھا جس کے بعد یورپی یونین کے کئی دوسرے رکن ملکوں نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.