• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کار بیت المقدس میں فلسطینی صنعتی زون کے در پے ہو گئ

اتوار 05-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5945
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم ’شعفاط پناہ گزین کیمپ‘ کے اندر ایک چھوٹا فلسطینی صنعتی اور کمرشل زون قائم کرنے کی تجویز کے خلاف یہودی آباد کار متحد ہوگئے ہیں اور انہوں نے ایک پٹیشن کے ذریعے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ شعفاط کیمپ میں صنعتی زون قائم نہ کیا جائے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی جریدے ’یروشلم‘ کی رپورٹ کے مطابق ’بسغات زئیو‘ یہودی کالونی کے 1200 آباد کاروں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شعفاط کے مقام پر فلسطینی صنعتی اور کمرشل زون کے قیام کو روکا جائے۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کا دعویٰ ہے کہ شعفاط کیمپ میں فلسطینیوں کا صنعتی اور کمرشل زون قائم کرنا یہودی آبا دکاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ شعفاط پناہ گزین کیمپ میں ایک چھوٹا فلسطینی صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کے بعض ارکان کی تجویز کا نتیجہ ہے مگر جس طرح یہودی آباد کاروں نے اس منصوبے کی مخالفت میں مہم شروع کی ہے اس سے لگتا ہے یہ کہ منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکے گا۔

مجوزہ منصوبے کے تحت شعفاط کیمپ میں 17 عمارتیں صنعتی مقاصد کے لیے جب کہ 1  لاکھ 85 ہزار مربع میٹر کی جگہ پر دکانیں اور دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.