مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں سرگرم اسرائیل کی ایک بڑی تجارتی کمپنی’رامی لیوی‘ نے ایک فلسطینی نوجوان کے قتل میں مجرم قرار دیے گئے صہیونی فوجی کی حمایت میں مہم شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’رامی لیوی‘ اندرون فلسطین کے شہروں میں کئی کاروباری مراکز خوراک مہیا کرنے والی ایک بڑی چین ہے۔حال ہی میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ رامی لیوی اسٹوروں پر گئے تو وہاں پر جگہ جگہ فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے قاتل اسرائیلی فوجی الیور ازاریا کی تصاویر چسپاں تھیں۔
اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے اپنے گاہکوں کو ایسے تھیلوں میں سامان ڈال کر دیا جا رہا تھا جن پر ازاریا کی تصاویر پرنٹ کی گئی ہیں۔
ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ رامی لیوی نامی سپر اسٹور کے مختلف مراکز سے الیور ازاریا Â کی تصاویر والے بیگ گاہکوں کو مفت میں دیے جا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد الیور ازاریا کی حمایت میں مہم چلانا ہے۔
حال ہی میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ رامی لیوی اسٹوروں پر گئے تو وہاں پر جگہ جگہ فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کے قاتل اسرائیلی فوجی الیور ازاریا کی تصاویر چسپاں تھیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے اپنے گاہکوں کو ایسے تھیلوں میں سامان ڈال کر دیا جا رہا تھا جن پر ازاریا کی تصاویر پرنٹ کی گئی ہیں۔