جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے سولہ سالہ فلسطینی لڑکی کو ڈیڑھ سال قید اور 20 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ غرب اردن میں کے شہر جنین کے جنوبی قصبے طور سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ امل جمال قبہا Â کو 18 ماہ قید اور 20 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔ امریکی کرنسی میں جرمانہ کی یہ رقم چھ ہزارڈالر بنتی ہے۔عینی شاہدین کا ہنا ہے کہ حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکی پر طور قصبے میں یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 14 اگست 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔