• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنوری 2017ء 8 فلسطینی شہداء کے ساتھ اختتام پذیر

بدھ 01-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5899
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران جنوری 2017ء میں بھی جاری رہی۔ اس دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوری  کے مہینے میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے بھی صہیونی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں 8 فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر20 فدائی حملے کیے۔ اس دوران 8 بار اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی گئی۔ چاقو سے 5، گاڑیوں تلے کچلنے کے3 اور سنگ باری اور پٹرول بموں کے 70 واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی فدائی کارروائیوں کے دوران متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جنوری میں نمایاں فدائی حملہ بیت المقدس کے جبل المکبر کے رہائشی فادی قنبرنے کیا جس نے ٹرک کی ٹکر سے چار یہودی ہلاک اور 15 زخمی کردیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں صہوینی فوج کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں میں سات فلسطینی شہید اور 43 زخمی کئے۔

جنوری 2017ء کے دوران صہیونی فوج کے خلاف فلسطینیوں نے 390 پوائنٹس پر مزاحمتی حملے کیے۔ جنوری میں مجموعی طور پر 8 فلسطینی شہید اور 247 زخمی ہوئے۔

شہداء میں محمد أحمد الهسي ، فادي أحمد القنبر، محمد صبحي الصالحي،  قصي حسن العمور،   نضال داود مهداوي ، يعقوب أبو القيعان، حسين سالم أبو غوش  اور محمد محمود أبو خليفة شامل ہیں۔ جنوری 2017ء کے دوران شہید ہونے والے آٹھ فلسطینیوں کے بعد مجموعی طور پر شہداء انتفاضہ کی تعداد 278 ہوگئی ہے۔ الخلیل شہر 78 شہداء کے ساتھ سر فہرست ہے۔

اس کے بعد شہداء میں بیت المقدس 62 شہداء کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ رام اللہ سے 26، جنین سے 22، نابلس سے 20، بیت لحم میں 16، طولکرم میں 6، سلفیت میں 4، قلقیلیہ سے 4، اندرون فلسطین سے3 اور غزہ کی پٹی سے 35 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجنوری 2017ء 8 فلسطینی شہداء کے ساتھ اختتام پذیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.